Live Updates

معظم عباسی کی کامیابی پیپلز پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے، مومنہ وحید

منگل 22 اکتوبر 2019 11:30

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج اس امر کا ثبوت ہے کہ لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا گڑھ نہیں رہا، یہ ضمنی انتخابات نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کے لئے سبق آموذہیں، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاؤنٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بلاول بھٹو اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلی کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات