کویت میں جاری بین الاقوامی مقابلوں میں سعودی خاتون نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

سعودی خاتون کھلاڑی حسناء حماد نے امارتی کھلاڑی شھد خرام کو 6-15 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 22 اکتوبر 2019 12:08

کویت میں جاری بین الاقوامی مقابلوں میں سعودی خاتون نے گولڈ میڈل حاصل ..
کویت(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر2019ء) سعودی خواتین صلاحیت اور قابلیت کے معاملے میں کسی سے کم نہیں ہے۔ جب سے سعودی خواتین کو مختلف شعبوں میں کام کرنے کی آزادی مِلی ہے اُنہوں نے بڑی تیزی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ سعودی خواتین پر اُن کھیلوں میں شرکت کے لیے بھی دروازے کھُل گئے ہیں، جن میں اس سے پہلے اُن کی شمولیت پرپابندی عائد تھی۔

جس کے بعد وہ کھیل کے میدانوں میں بھی اپنی مہارت کا جھنڈا گاڑ رہی ہیں۔ سعودی مملکت کی ایک اور بیٹی نے حسنا الحامد نے مملکت کا نام روشن کر دیا ہے۔ خاتون کھلاڑی حسناء الحامد نے کویت میں جاری خواتین کی کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی مخالف کھلاڑی کو پچھاڑ کر سعودی مملکت کی جانب سے پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حسناء الحامد نے کویت میں منعقدہ چھٹے مقابلے کے دوسرے روز گولڈ میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

وہ اماراتی کھلاڑی شھد خرام کو 6 کے مقابلے میں 15پوائنٹ سے ہرا کر سونے کے تمغے کی حقدار بنیں۔ اس کامیابی کے بعد سعودی ویمن ٹیم کی کپتان شہزادہ نوف بنت خالد نے حسناء الحامدکو سونے کا تمغہ پہنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حسناء کی کامیابی اس امرکا ثبوت ہے کہ سعودی عرب کی خواتین میں کھیل کے میدانوں میں اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کا جوہر اور صلاحیت موجود ہے اور وہ آنے والے وقت میں عالمی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کریں گی۔

گرین بولنگ مقابلے میں خاتون کھلاڑی ھدیل ترمین نے پانچ عرب ممالک سعودی عرب، بحرین، امارات، عمان اور کویت کی 20 کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے میں 9واں تمغہ حاصل کیا۔ ان کی ساتھی مشاعل عبدالواحد 13ویں، غادہ نمر17 اور امانی الغامدی 18 ویں نمبر پر رہیں۔