پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی لائی جارہی ہیں،

پولیو کے قطروں کی ویکسین پلانے سے انکار کرنے والوں کے تحفظات دور کرنے اورصحت کی خدمات کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا کا انسداد پولیو کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

منگل 22 اکتوبر 2019 13:08

پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی لائی جارہی ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے کہ ہے کہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی لائی جا رہی ہیں، پولیو کے قطروں کی ویکسین پلانے سے انکار کرنے والوں کے تحفظات دور کرنے اورصحت کی خدمات کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ حکام مؤثر آگاہی جاری رکھیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو انسداد پولیو کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں کینیڈین ہائی کمشنر، یونیسف کے کنٹری ہیڈ، ڈپٹی ڈائریکٹر بل ملنڈا گیٹس فائونڈیشن روٹری کے نمائندے اور دیگر ٹیکنیکل افراد شریک تھے۔اجلاس میں4 نومبر سے شروع ہونے والی پولیوکے خاتمہ کی مہم کے بارے تیاری پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پولیو کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے پولیو کے کیسز میں حالیہ اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ موثر آگاہی جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں پولیو وائرس کی منتقلی پر قابو پایا جاسکے۔ ظفرمرزا نے پولیو کے خاتمے اور احساس پرو گرام میں شراکت داری کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ اور سماجی تحفظ میں معا ونت میں پیش رفت کو یقینی بنایا جاسکے۔ پولیو کے قطروں کی ویکسین پلانے سے انکار کرنے والوں کے تحفظات دور کرنے اورصحت کی خدمات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان بھر میں پولیو کی مثبت سر گرمیوں کو یقینی بنائیں۔