ٖڈیوس کپ، تین سال بعد اینڈی مرے برطانوی سکواڈ میں شامل

منگل 22 اکتوبر 2019 13:08

ٖڈیوس کپ، تین سال بعد اینڈی مرے برطانوی سکواڈ میں شامل
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) انگلینڈ کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے کو آئندہ ماہ ہونے والے ڈیوس کپ فائنلز کیلئے برطانوی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا، اینڈی مرے 2016ء کے بعد پہلی بار برطانوی سکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ڈان ایوانز، جمی مرے، کیمرون نوری اور نیل سکوپسکی بھی شامل ہیں، ڈیوس کپ فائنلز میں انگلینڈ کا مقابلہ 20 اور 21 نومبر کو گروپ رائونڈ میں ہالینڈ اور قزاخستان سے ہوگا۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والے 119ویں ڈیوس کپ میں 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

متعلقہ عنوان :