اوورسیز پاکستانیوں کے بچے ٹیوشن فیس کی مد میں 50 فیصد رعایت حاصل کرسکتے ہیں، اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن

منگل 22 اکتوبر 2019 13:08

اوورسیز پاکستانیوں کے بچے ٹیوشن فیس کی مد میں 50 فیصد رعایت حاصل کرسکتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن نے کہا ہے کہ اوپی ایف کے تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرنیوالے اوورسیز پاکستانیوں کے بچے ٹیوشن فیس کی مد میں 50 فیصد رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اوپی ایف شعبہ تعلیمی ڈائریکٹوریٹ کے اعلیٰ عہدیدار نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اوپی ایف کے تمام تعلیمی اداروں میں اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلہ کا حق حاصل ہے اور اس میں انہیں ٹیوشن فیس کی مد میں 50فیصد رعایت بھی دی جاتی ہے۔