Live Updates

'کامیاب جوان پرگرام' کی مقبولیت بھارت سے برداشت نہ ہوئی

بھارتی ہیکرز کی ویب سائٹ کو ہیک کر کے بلاک کرنے کی کوشش،بھارت کی جانب سے پروگرام کے خلاف 1 لاکھ 78ہزار سائبر حملے کیے گئے۔ این ٹی سی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 اکتوبر 2019 12:40

'کامیاب جوان پرگرام' کی مقبولیت بھارت سے برداشت نہ ہوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اکتوبر 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے خلاف سائبر مافیا متحرک ہو گئی ہے۔۔ویب سائٹ پر مختلف ممالک سے سائبر حملوں کی کوشش کی گئیں۔ویب سائٹ پر ہونے والے تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا،تفصیلات کے مطابق این ٹی سی حکام کے مطابق بھارتی ہیکرز کی جانب سے بھی سائبر حملوں کی کوششیں کی گئیں۔

بھارت کی جانب سے پروگرام کے خلاف 1 لاکھ 78ہزار سائبر حملے کیے گئے۔حملوں کے نتیجے میں ویب سائٹ کو ہیک اور بلاک کربے کی کوشش کی گئی۔حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ تین دنوں میں 66 لاکھ افراد نے کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ وزٹ کی۔کامیاب جوان پروگرام پر اب تک 12 ملین سائبر حملے کیے گئے ہیں۔ویب سائٹ تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

این ٹی سی حکام نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو آگاہ کر دیا۔عثمان ڈار نے این ٹی سی میں قائم سیکیورٹی کا ہنگامی دورہ کیا جہاں حکام نے سائبر اٹیکس اور بروقت دفاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔حکام نے بتایا کہ ویب سائٹ پت 2400 ہٹس فی سیکنڈز کی تیاری کر چکے ہیں۔نظام مکمل فول پروف بنایا ہے،ہیکنگ کامیاب نہیں ہو گی۔خیال رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کو زبردست پذیرائی ملی ہے اور اب تک 1 لاکھ اور 90 ہزار نوجوانوں نے قرض کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

پیر کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کو زیادہ سے زیادہ کامیاب اور شفاف بنانے کے لئے میرٹ بنیادی ٹول تھا اور وزیر اعظم عمران خان کی نگرانی میں یہ ملک کا پہلا ٹریکنگ سسٹم پروگرام اور براہ راست ایس ایم ایس نوٹیفکیشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں اپلیکشن ٹریکنگ سسٹم آن لائن درخواستوں کو وصول کرنے اور ان کی مانیٹرنگ پر کام شروع کر دے گا اور اس سسٹم کو استعمال کرنے کا مقصد کارروائی کر کے درخواست دہندگان کو فوری معلومات پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 سے 45 سال تک کی عمر کے لوگ قرض کیلئے آئن لائن فارم جمع کرا سکتے ہیں اور اس کیلئے کسی کو خود درخواست جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام درخواستیں آن لائن جمع ہوں گی اور منتخب بینک برانچز ایس ایم ایس کے ذریعے انہیں ان کے فون نمبرز پر تصدیقی میسج بھیجیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات