روس میں رواں سال فولاد کی طلب میں اضافہ،آئندہ سال کمی ہوگی،موڈیز

منگل 22 اکتوبر 2019 13:12

روس میں رواں سال فولاد کی طلب میں اضافہ،آئندہ سال کمی ہوگی،موڈیز
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ روس میں رواں سال بڑے پیمانے پر ہونے والی غیر متوقع تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث فولاد کی مقامی طلب میں 4 سے 5 فیصد اضافہ ہوا تاہم آئندہ سال یہاں سٹیل کی طلب کم ہوکر 2 فیصد تک جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

موڈیز کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی جائزہ رپورٹ کے مطابق 2019 ء کے دوران روس میں فولاد کی طلب میں 4 سے 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ معمول سے ہٹ کر تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ ہے، تاہم اس کے باعث 2020 ء میں فولاد کی طلب کم ہوکر 1 سے 2 فیصد تک جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تعمیراتی شعبے کا بزنس کانفیڈنس 2018 ء کی نسبت بڑھنے کے باوجود ابھی تک کم ہے لیکن روسی حکومت کے رہائشی تعمیرات میں 2024 ء تک 50 فیصد اضافے اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے منصوبے فولاد کی مقامی طلب میں اضافہ کرسکتے ہیں، تاہم اس شرح کم رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :