جاپان میں نئے بادشاہ کی تقریب تاج پوشی،ایک ہفتے تک جشن منایاجائیگا

تقریب میں 180سے زائد ممالک سے رہنما ئوں کی شرکت، اکیہیتو نے طبیعت کی خرابی کی وجہ سے تخت چھوڑا تھا

منگل 22 اکتوبر 2019 13:29

جاپان میں نئے بادشاہ کی تقریب تاج پوشی،ایک ہفتے تک جشن منایاجائیگا
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء)جاپان میں نئے بادشاہ ناروہیتو کی تقریب تاج پوشی کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد اب ناروہیتو باقاعدہ تخت نشین ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں بادشاہ ناروہیتو کی تقریب تاجپوشی کی گئی، جہاں بادشاہ کو تاج پہنا دیا گیا ہے۔تاج پوشی کی تقریب میں 180سے زائد ممالک سے رہنما شریک تھے۔

(جاری ہے)

85سالہ جاپانی بادشاہ اکیہیتو نے اپریل میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے تخت چھوڑا تھا، جس کے بعد ولی عہد ناروہیتو نے یکم مئی کو نئے بادشاہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔جاپان میں بادشاہ تادم مرگ تخت نشین رہنے کی روایت ہے تاہم ملک کی 200سالہ تاریخ میں بادشاہ اکیہیتو تخت چھوڑنے والے پہلے بادشاہ ہیں۔واضح رہے کہ جاپان میں تاج پوشی کا جشن ایک ہفتے تک منایا جائیگا۔