Live Updates

ختم نبوت اور کشمیر کے معاملے پر وزیر اعظم نے عالمی سطح پر واضح آواز اٹھائی اور عالمی طاقتوں کو پیغام دیا ہے اب ایسے مسائل نہیں ، علی نواز اعوان

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما دھاندلی کا ایشو اٹھا رہے ہیں جس پر کمیٹی بن چکی ہے اب مولانا فضل الرحمان آکر حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کریں،انٹرویو

منگل 22 اکتوبر 2019 14:00

ختم نبوت اور کشمیر کے معاملے پر وزیر اعظم نے عالمی سطح پر واضح آواز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ ختم نبوت اور کشمیر کے معاملے پر وزیر اعظم نے عالمی سطح پر واضح آواز اٹھائی اور عالمی طاقتوں کو پیغام دیا ہے اب ایسے مسائل نہیں ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دھاندلی کا ایشو اٹھا رہے ہیں جس پر کمیٹی بن چکی ہے اب مولانا فضل الرحمان آکر حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کریں۔

(جاری ہے)

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان واضح پیغام لے کر اسلام آباد آئیں ہم نہیں روکیں گے،وہ مسلح جتھوں کے بغیر آئیں کوئی کچھ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تو حکومت میں آئے ابھی تو ایک سال ہی ہوا ہے اور جب ہمیں حکومت ملی تو 40 فیصد لوگ غربت سے بھی نیچے تھے۔ ہمیں تو ورثہ میں حکومت اتنی بری حالت میں ملی لیکن اس کے باوجود ہم تو ملک کو بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات