Live Updates

ہم کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے ، شہلا رضا

موجودہ خراب معاشی صورتحال پہلے کبھی بھی نہیں رہی ، ہم سمجھتے ہیں دھرنا معیشت کو مزید نقصان پہنچائیگا، انٹرویو

منگل 22 اکتوبر 2019 14:00

ہم کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے ، شہلا رضا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہم کسی دھرنے کا حصہ نہیں بنیں گے ، حزب اختلاف اس پر متفق ہے کہ موجودہ خراب معاشی صورتحال پہلے کبھی بھی نہیں رہی اور ہم سمجھتے ہیں دھرنا معیشت کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اس وقت حزب اختلاف ایک پیج پر ہے اور نااہل لوگ ہم پر مسلط کر دیے گئے ہیں،وزیر اعظم کا دورہ سندھ نے یہ بات واضح کر دی کہ ان کا صوبے کے ساتھ کیا رویہ ہے۔

وزیر اعظم شام کو تھوڑا سا وقت نکال کر آئین پڑھ لیا کریں۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کوئی جرم نہیں کیا اور انہوں نے ابھی صرف مطالبہ کیا ہے۔ حکومت اس وقت خود اپنے آپ کو بند گلی میں بند کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تو جڑواں شہروں میں دھرنے کے شرکا کو ٹینٹ اور کھانے کی سروس دینے والوں پر بھی پابندی لگا دی ہے۔شہلا رضا نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ اپنی نالائقیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ماضی میں چلے جاتے ہیں۔ ہمیں تو یہ بتایا جائے کہ جیل میں اس وقت کون سا سیاسی رہنما سزا یافتہ ہے ان کو تو یہ ہی نہیں معلوم پارلیمنٹ کیا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب عمران نیازی وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان کیا کوئی بھی وزیر اعظم بن سکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات