ماضی کی روایات کے برعکس صوبائی کابینہ میں مشاورت کو فروغ دیا ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب

عثمان بزدارسے وزیر قانون فروغ نسیم کی ملاقات ،مجموعی صورتحال ، وکلا ء کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

منگل 22 اکتوبر 2019 14:10

ماضی کی روایات کے برعکس صوبائی کابینہ میں مشاورت کو فروغ دیا ہے‘ وزیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور، عمومی صورتحال اور وکلا ء کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہپنجاب حکومت نے مختصر مدت میں درجنوں نئے قوانین متعارف کرائے۔

(جاری ہے)

عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قوانین میں ترامیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے،موجودہ پنجاب اسمبلی قانون سازی کے ریکارڈ قائم کرے گی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر نئے ایکٹ بھی لا رہے ہیں،پنجاب میں وکلا ء برادری سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے،میں خود بھی وکیل ہوں اور وکلا برادری کے ساتھ ہوں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کی روایات کے برعکس صوبائی کابینہ میں مشاورت کو فروغ دیا ہے۔