معذرو افراد کے کوٹے پر عمل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پبلک سروس کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری

منگل 22 اکتوبر 2019 14:08

معذرو افراد کے کوٹے پر عمل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پبلک سروس کمیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے معذرو افراد کیلئے کوٹے پر عمل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پبلک سروس کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی وکیل عبدالرحمان ہاشمی کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ معذور افراد کیلئے کوٹہ مختص ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔حکومت معذور افراد کے کوٹے پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں ۔ استدعا ہے کہ معذور افراد کیلئے کوٹے پر مکمل عملدرآمد کے احکامات جاری کئے جائیں ۔