ننکانہ‘ڈینگی ما رمہم میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سیمینار ریلیاں اور فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئیں

منگل 22 اکتوبر 2019 14:10

ننکانہ‘ڈینگی ما رمہم میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سیمینار ریلیاں ..
ننکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ڈینگی ما رمہم میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی سیمینار ریلیاں اور فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئیں ضلع بھرکے گلی محلوں میںگندگی اور کھڑے پانی کے جوہڑ خطرناک مچھروں کی افزائش کا مرکز بن کر رہ گئیشہری موزی بیماریوں اور ڈینگی کے خوف سے پریشان ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ را جہ منصور احمد اور دیگر انتظامیہ کی ڈینگی مکاؤ مہم ریلیاں سیمینار اور سرکاری ملازمین کی فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئیں ضلع بھر کی نواحی تحصیلوں شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل کے گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر بیماریاں پھیلانے لگے جبکہ سڑکوں اور بازاروں میں نکاسی آب کا بہتر انتظام نہ ہونے سے کھڑا پانی جوہڑ اور تالابوں کا منظر پیش کر کے مکھی مچھروں کی افزائش کا مرکز بن گیا جس کے خوف سے شہری ذہنی طور پر پریشان ہو گئے شہریوں نے بتایا کہ سابقہ حکومتوں کے دور میں گلی محلوں میں سرکاری سطح پر مکھی اور مچھروں کو مارنے کیلئے سپرے کی جاتی تھی مگر تبدیلی سرکار کے دور میںڈینگی مچھر مار مہم ریلیوں سیمینار اور فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔