نیب نے خورشید شاہ کیخلاف نیا کیس کھول دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ریکارڈ طلب

منگل 22 اکتوبر 2019 14:25

نیب نے خورشید شاہ کیخلاف نیا کیس کھول دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ریکارڈ ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیورو(نیب)نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کے خلاف نیا کیس کھول دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے خورشید شاہ کیخلاف نیا کیس کھولتے ہوئے نئی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نئی تحقیقات پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی ریگولرائزیشن پر شروع ہوئیں، نیب نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ گریڈ ایک سے پندرہ تک کے غیرقانونی طریقے سے بھرتی ملازمین کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، ملازمین کی بھرتی کے طریقہ کار پر بھی رائے مانگ لی گئی ہے۔ادارے کی طرف سے اسٹبلشمنٹ کو لکھے گئے میں کہا گیا کہ کابینہ کے فیصلوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے۔یاد رہے کہ نیب نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں پہلے ہی گرفتار کیا ہوا ہے۔