کراچی میں پلاسٹک سے بنے انڈوں کی فروخت کا ڈراپ سین
انڈے نقلی نہیں بلکہ نامناسب درجہ حرارت میں ڈھائی ماہ تک رکھنے کے بعد اپنی غذائیت اور اصل شکل کھو بیٹھے تھے، ذرائع کسی بھی میٹریل سے تیار کیے گئے نقلی انڈے اصلی انڈوں سے کافی مہنگے ہوں گے ،انڈوں کی تجارتی قیمت کے لحاظ سے نقلی انڈے تیار کرنا احمقانہ اقدام ہوگا،ڈاکٹرمنور
منگل 22 اکتوبر 2019 14:25
(جاری ہے)
ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن سندھ زون کے جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر منور حسین نے انکشاف کیا کہ انویسٹر اس موقع پر انڈے خرید کر اسٹاک کرلیتے ہیں جو موسم سرما کی آمد پر اچھے منافع پر فروخت کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ڈیفنس میں اسٹور پر نقلی انڈوں کی فروخت کا معاملہ بھی منافع خوری کا نتیجہ ہے جس میں انڈوں کو اسٹاک رکھنے کے لیے مطلوبہ درجہ حرارت اور ماحول کا خیال نہیں رکھا گیا جس کے نتیجے میں انڈوں کی غذائیت اور اندرونی ہیت میں بھی تبدیلی آگئی۔ڈاکٹر منور کے مطابق 7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر صاف ستھرے ماحول میں انڈے دو ماہ تک اسٹور کیے جاسکتے ہیں لیکن درجہ حرارت زیادہ ہونے یا غیرموافق ماحول میں اسٹور کیے گئے انڈے زائد المیعاد ہونے کے بعد ایسے ہی ہوجاتے ہیں جیسے ڈیفنس کے اسٹور سے برآمد ہونے والے انڈے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دو ماہ قبل انڈوں کا ریٹ کافی کم تھا، 30 درجن انڈوں کی پیٹی کا فارم ریٹ 2100 سے 2200 روپے کی سطح پر آگیا تھا اور فروخت بھی کم تھی اس لیے یہ انڈے اسٹور کرلیے گئے تاکہ موسم سرما کی آمد پر فروخت کیے جائیں، اس رجحان کے تدارک کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کو فعال ہونا پڑے گا کیوں کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب میں دو ماہ سے زائد مدت کے لیے انڈے اسٹور کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اسٹوریج کے درجہ حرارت اور ماحول کی بھی سخت نگرانی کی جاتی ہے خلاف ورزی پر ایکشن لیا جاتا ہے تاہم سندھ میں ایسی کوئی مثال نہیں ہے۔ڈاکٹر کے مطابق سندھ میں انڈوں کی کوئی ایکسپائری مدت نہیں اور نہ ہی عام دکانوں پر فروخت ہونے والے انڈوں پر میعاد درج ہوتی ہے، موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی انڈوں کی پیٹی کا نرخ 3400 سے تجاوز کرگیا ہے جس کی وجہ سے منافع خور عناصر نے اسٹور کیے گئے انڈے سپلائی کرنے شروع کردیے ہیں۔ڈاکٹر منور حسین نے بتایا کہ موزوں درجہ حرارت پر اسٹور نہ کیے گئے انڈوں میں غذائیت متاثر ہوتی ہے پروٹین کی مقدار کم ہوجاتی ہے اور زیادہ برے حالات میں اسٹور کیے گئے انڈوں میں بیکٹریا پیدا ہوجاتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ڈاکٹر منور حسین نے پلاسٹک کے انڈوں کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی میٹریل سے تیار کیے گئے نقلی انڈے اصلی انڈوں سے کافی مہنگے ہوں گے اس لیے انڈوں کی تجارتی قیمت کے لحاظ سے نقلی انڈے تیار کرنا احمقانہ اقدام ہوگا۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
-
امرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.