Live Updates

پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹاپ ریفارمر بن گیا،عالمی بینک

6مختلف شعبوں میں بہتری دکھائی،صدر عالمی بینک رواں ماہ پاکستان آئیں گے

منگل 22 اکتوبر 2019 14:25

پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹاپ ریفارمر بن گیا،عالمی بینک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) عالمی بینک کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹاپ ریفارمر بن گیا۔اصلاحات کی بدولت پاکستان ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں 11درجہ بہتری کے بعد136ویں نمبر آگیا تھا، رواں سال ورلڈ بینک نے 9 میں سی6 اصلاحات کو تسلیم کیا جس کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا میں ٹاپ ریفارمر بن گیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کے مطابق رواں سال پاکستان نے 6 مختلف شعبوں میں بہتری دکھائی جن میں کاروبار کا آغاز، تعمیراتی اجازت ناموں کا حصول، بجلی حاصل کرنا، پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی اور سرحدوں کے آر پار تجارت شامل ہے۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دورے کا مقصد ٹاپ 20 گلوبل ریفارمرز میں پاکستان کی شمولیت کا خیرمقدم اور ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں موجودہ مجموعی طور پر زوال پذیر ریٹنگ میں بہتری کے لیے مستقبل کی حکمت عملی لانچ کرنا ہے۔سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق متوقع طور پر ورلڈ بینک کے صدر اور وزیراعظم عمران خان کاروباری اصلاحات کاری کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات