کچی شراب پلانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی 13 سالہ جمنا کو انصاف مل گیا

عدالت نے 13 سالہ جمنا کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو 10/10 سال قید کی سزا سنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 اکتوبر 2019 13:11

کچی شراب پلانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی 13 سالہ جمنا کو ..
ٹنڈو محمد خان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اکتوبر 2019ء) رواں سال جون میں سجاول کی 13سالہ خانہ بدوش خاندان کی جمنا کماری کو 2 درندوں نے جنسی حوس کا نشانہ بنایا تھا،نیم بے ہوشی کی حالت میں بچی کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر کہرام برپا کر دیا تھا،تاہم اب بچی کے ساتھ یہ ظلم کرنے والے درندوں کو سخت سزا سنا دی گئی ہے۔اس حوالے سے معروف قانون دان اور مصنف ایاز لطیف پالیجو نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ريپ وکٹم بچی جمنا کو ميں نے آدھی رات کو اسپتال جا کر داخل کروا کے ريپ کی ايف آئی آر درج کروائی تھی، آج فرسٹ ايڈيشنل جج ٹنڈو محمد خان کی عدالت نے اُسی جمنا کے ريپ کيس ميں ملزم رجب اور روشن شيخ کو جرم ثابت ہونے پر 10/10 سال جيل 60 ہزار جرمانےکی سزا سنا کر سينٹرل جيل بھيج ديا۔

(جاری ہے)

۔خیال رہے کہ رواں سال ایسا لخراش واقعہ سامنے آیا تھا جس سے انسانیت بھی شرما گئی تھی۔حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو آدم خان 13سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔حیدرآباد میں متاثرہ لڑکی کا طبی معانئہ کیا گیا جس میں اس سے اجتماعی زیادتی کے شواہد ملے تھے۔تیرہ سالہ جمنا کماری کو اغوا کیا گیا اور کچی شراب پلا کے گینگ ریپ کیا گیا،جب کہ سوشل میڈیا پر جمنا کماری کو انصاف دلوانے کے لیے آواز بلند ہو گئی ہے۔

ٹویٹر پر #Justicewithjamnakumari ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری سے بچی کو انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا تھا۔
اداکارہ صنم بلوچ کا کہنا تھا کہ زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات ہمارے معاشرے کے لیے خطرناک صورتحال کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں اس واقعے کے بعد بہت افسردہ ہوں آخر ان درندوں کو سرعام پھانسی پر کیوں نہیں لٹکایا جاتا ؟ جب کہ اسلام بھی اس کی اجازت دیتا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ
اس کے علاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین نے متاثرہ بچی کے حق میں ٹویٹس کئے اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا اور آج اس کے ملزمان کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :