رشکئی سپیشل اکنامک زون کو بجلی کی فراہمی کے لئے صوابی میں 220 میگاواٹ کے سب سٹیشن کی منظوری

منگل 22 اکتوبر 2019 14:30

رشکئی سپیشل اکنامک زون کو بجلی کی فراہمی کے لئے صوابی میں 220 میگاواٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کی جانب سے رشکئی سپیشل اکنامک زون کو بجلی کی فراہمی کے لئے صوابی میں 220 میگاواٹ کے سب سٹیشن کی منظوری دے دی گئی ہے، اجلاس میں 95 ارب روپے کی لاگت کی11پراجیکٹ کی منظوری دی ہے جس میں صوابی 220 میں میگاواٹ کے سب سٹیشن کی تعمیر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 220 میگاواٹ صوابی سب سٹیشن کی لاگت 64 ملین ہوگی اور اس سے سی پیک منصوبہ کے رشکئی سپیشل اکنامک زون کے لئے بجلی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوابی کے علاقے میں بجلی کی وولٹیج میں بھی بہتری آئے گی۔سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کی۔اس اجلاس میں منظور ہونے والے پراجیکٹس توانائی،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، صحت اور واٹر ڈویڑن سے متعلق ہیں۔اس اجلاس میں کئی وفاقی اور صوبائی اعلٰی عہدیداران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :