ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئی11 ارب 47کروڑ روپے جاری

منگل 22 اکتوبر 2019 14:30

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئی11 ارب 47کروڑ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک11 ارب 47کروڑ67 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے ملک میں اعلی تعلیم کے فروغ کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران29 ارب4کروڑ68 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نیچار سالہ انڈر گریجویٹ فار واٹر ریسورس پروگرام ٹیکسلا کے لئے 14 کروڑ،نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل ساینس راوالپنڈی کے لئے 10 کروڑ،لاہور کا لج فار ویمن کے لئے 20 کروڑ،ایچ ای سی کے ٹیکنالوجی فنڈ ڈیویلپمنٹ کے لئے 35 کروڑ،ایم ایس ٹو پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے 96کروڑ69 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جار ی کر دئے ہئیں ۔

متعلقہ عنوان :