ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارروائی، مشکوک گاڑی سے 5 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار

منگل اکتوبر 14:39

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارروائی، مشکوک گاڑی سے 5 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ایکسائز موبائل سکواڈز این آر1اور این آر2 نے ضلع نوشہرہ میں کارروائی کے دوران 5 کلو چرس برآمد اور دو ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر توصیف خان کی زیر نگرانی ضلع نوشہرہ میں این آر1 اور این آر2 موبائل سکواڈ کے انچارج انسپکٹر یاسین خان، ایڈیشنل انچارج زاہد حسین اور سب انسپکٹر سجاد خان نے دیگر نفری کے ساتھ نوشہرہ جی ٹی روڈ پر دوران ناکہ بندی ایک مشکوک گاڑی نمبر یو ایکس236 ۔

کی تلاشی لینے پر5 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان بابر علی ولد شاہد خان سکنہ کوکی خیل ضلع خیبر اور عامر سہیل ولد خانزاد ساکن کوکی خیل ضلع خیبر کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ اضاخیل نوشہرہ منتقل کردیاگیا۔