عمران خان ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں .بلاول بھٹو
ٓآصف زرداری کو طبی سہولت فراہم نہ کرکے پارٹی کو دباﺅمیں لانے کی کوشش کی جارہی ہے. صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم منگل 22 اکتوبر 2019 13:54
(جاری ہے)
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ یہ حکومت آصف زرداری کو طبی سہولیات سے دور رکھ کر پی پی پی پر دباﺅ ڈالنا چاہتی ہے، افسوس ہے کہ آصف زرداری کے علاج کے حوالے سے ڈاکٹروں کی بات بھی نہیں مانی جا رہی‘چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے خود کہا تھا کہ ہم اپوزیشن کو احتجاج کے لیے کنٹینر اور کھانا دیں گے، انہیں اپنی بات پر قائم رہنا چاہیے، عمران خان صاحب کو سمجھنا چاہیے کہ احتجاج جمہوری حق ہے، افسوس کی بات ہے کہ حکومت خود اسلام آباد بند کررہی ہے، جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا کہ آپ مخالفین کے خلاف کریک ڈاﺅن کے لیے عدلیہ اور نیب پر دباﺅ میں ڈالیں. انہوں نے کہا کہ ہم اس کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے اور اسے گھر بھیجیں گے، جمہوریت کی بحالی، معیشت کی درستی اور میڈیاکی آزادی کی راہ میں عمران خان رکاوٹ ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ وہ خود ہیں اس لیے استعفی دے کرعوام کی جان چھوڑیں، ان سے استعفیٰ لےکر سارے مسائل حل ہوسکتے ہیں. یاد رہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب نے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کو 10 جون کو گرفتار کرلیا تھا اور ان دنوں وہ اڈیالہ جیل میں ہیںواضح رہے کہ آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی اسی کیس میں نامزد ہیں‘اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بھی جیل میں آصف علی زرداری کو طبی سہولت کی عدم دستیابی پر اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں. پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آصف علی زرداری کو جیل میں علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں، ڈاکٹرز نے سابق صدر کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے لیکن اس کے بعد بھی انہیں جیل میں رکھا جارہا ہے‘انہوں نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کی صحت کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور حکومت انتقام کی ضد پر اڑی ہے، لیکن انتقامی سرکار پیپلز پارٹی کو جھکا نہیں سکتی.
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.