اسلام آباد، ایس ڈی پی او شالیمار سرکل سے تاجروں کی ملاقات،

ایف 10 مرکز کے داخلی اور خارجی راستوں پر کیمرے لگانے پر اتفاق

منگل 22 اکتوبر 2019 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کے ویژن کے مطابق ایس ڈی پی او شالیمار سرکل اے ایس پی رانا عبدالوہاب کی ایف 10 مرکز میں تاجروں کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بھکاریوں، خواجہ سراؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کے ساتھ ساتھ چوری اور ڈکیتی کی روک تھام کے لیے ایف 10 مرکز داخلی اور خارجی راستوں پر کیمرے لگانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاجروں نے ایس ڈی پی او شالیمار سرکل اے ایس پی رانا عبدالوہاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں اس طرح کے مزید اجلاس منعقد ہونے چاہیئں۔کمیونٹی پولیسنگ کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :