حکومت ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لارہی ہے، سلیم نواز ملک

منگل 22 اکتوبر 2019 14:50

حکومت ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لارہی ہے، سلیم ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) حکومت ڈینگی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔ لوگوں کو بھی چاہیئے کہ وہ اس مرض کے خاتمہ میں حکومت کا ساتھ دیں اور حکومت کی جانب سے دی گئی حفاظتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی چیئرمین سلیم نواز ملک کنڈان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی امراض کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا حکومت کو ادراک ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا ہے اور تمام ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز میں مریضوں کو بہتر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :