دورہ آسٹریلیا، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع
رفتار میری خوبی ہے، وقار یونس اور شعیب اختر کی طرح انٹرنیشنل کرکٹ میں دبنگ انٹری دینا چاہتا ہوں، موسیٰ خان
منگل 22 اکتوبر 2019 14:34
(جاری ہے)
موسیٰ خان:
نوجوان فاسٹ باوٴلرموسیٰ خان کا کہنا ہیکہ قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہونے پر وہ بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا، کرکٹ میں ایک بڑا نام ہیاور ان کے ذہن میں اسٹیو سمتھ یا ڈیوڈ وارنر نہیں بلکہ اپنی تیز رفتار باوٴلنگ کا جنون سوار ہے۔
145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والینوجوان فاسٹ باوٴلرکا ماننا ہے کہ تیز رفتار باوٴلنگ ان کی خوبی ہے۔ موسیٰ خان کا کہناہے کہ وقار یونس اور شعیب اختر ان کے آئیڈیل باوٴلر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حریف کھلاڑیوں پر اپنا خوف طاری کردیں گے۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دوسرے تیز ترین باوٴلر نسیم شاہ ہیں۔ 16 سالہ نوجوان کرکٹر نسیم شاہ درجہ بدرجہ مختلف ایج گروپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد اعلیٰ ترین اسکواڈ میں شامل ہوئیہیں۔ قومی انڈر 16، انڈر 19، ایمرجنگ اور پھر ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنے باوٴنسرز سے حریف ٹیموں کو خوف کا شکار کرنے والے نسیم شاہ کو دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔
پی سی بی پیپسی اسٹارز انڈر 16ایک روزہ ٹورنامنٹ کی دریافت نسیم شاہ نے 13 سال کی عمر میں ایونٹ میں شرکت کی۔ اپنے پہلے ہی میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے نسیم شاہ ہر سطح کی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ نسیم شاہ نے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹی ٹونٹی میچوں میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نوجوان فاسٹ باوٴلر نسیم شاہ نے گذشتہ سال اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے 3 میچوں میں 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
محض 5 فرسٹ کلاس میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کرنے والینسیم شاہ کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین باوٴلنگ ایک اننگز میں 59 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کوآوٴٹ کرنا ہے۔انہوں نے قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے میں 3 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹراور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نسیم شاہ اور موسیٰ خان کی دورہ آسٹریلیا میں شمولیت کوجرات مندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔
نسیم شاہ:
16 سالہ فاسٹ باوٴلر کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں شمولیت ان کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پروفیشنل کرکٹر ساری زندگی یہ دن دیکھنے کے لیے محنت جاری رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے باوٴلنگ کوچ وقار یونس نیہمیشہ انہیں اپنی اسٹرینتھ پر باوٴلنگ کرنے کی ہدایت کی،دورہ آسٹریلیامیں بھی وہ اسی نسخے پر عمل کریں گے۔
نسیم شاہ کاکہنا ہے کہ انہیں وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر کی ویڈیوز دیکھ کر حوصلہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ رفتار کے ساتھ سوئنگ پر عبور رکھتے ہیں،طویل فارمیٹ میں آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراوٴنڈ میں ٹف ٹائم دیں گے۔
فاسٹ باوٴلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی جارحانہ حکمت عملی سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنزاور پچز پر باوٴلنگ کرنا ان کے لیے مفید تجربہ ہوگا۔
اسپن ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی کے لیے قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں ایک نیا اضافہ کیا گیا ہے۔مرحوم لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے 26 سالہ اسپنر عثمان قادر کو قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کرلیاگیا ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے عثمان قادر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکورچرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اسپنر عثمان قادر 7 سیبھی کم اکانومی ریٹ کے ساتھ 4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
عثمان قادر:
عثمان قادر کاکہنا ہے کہ وہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکورچرز کی نمائندگی کرنے والے عثمان قادر کا کہنا ہے کہ انہیں آسٹریلوی کنڈیشنز اور پچز کا اندازہ ہے، وہ سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
لیگ اسپنر نے کہا کہ گگلی ان کے والد کی ایجاد ہے اور وہ اس فن کو آگے لے کر جائیں گے۔ عثمان قادر نے کہا کہ انہوں نیاپنے والد سے جوکچھ سیکھا اب وہ سب ڈیلیور کرنے کا وقت ہے۔عثمان قادر نے کہا کہ جب وہ سب چھوڑ کر آسٹریلیا جارہے تھیتو ان کے والد نے انہیں سبز کیپ حاصل کرنے کی تلقین کی، آج قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی شمولیت ان کے لیے فخر کی بات ہے۔
عثمان قادر نے کہا کہ انہیں لیگ اسپن، گگلی اور فلپر پرخاص عبور حاصل ہے۔ آسٹریلوی سرزمین پر یہ تین گیندیں حریف کھلاڑیوں کے لیے مشکلات کا باعث بنیں گی۔
بنوں سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ بلے باز خوشدل شاہ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹونٹی کپ میں خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے 160 سے زائد اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 93 رنز بناچکیہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں چھکوں کی برسات کرنے والے خوشدل شاہ اپنے لسٹ اے کیرئیر میں 82 اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 29 چھکے جڑچکے ہیں۔وہ لسٹ اے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بالترتیب 151 اور 43 چوکے بھی لگاچکے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل جارحانہ مزاج بلے باز خوشدل شاہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے 33 میچوں میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 630 رنزبناچکے ہیں۔ مڈل آرڈر بلے باز کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور 65رنز ہے۔
خوشدل شاہ:
بائیں ہاتھ کے بلے باز خوشدل شاہ کا کہنا ہیکہ قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شمولیت ان کے لیے فخر کا باعث ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کاریکارڈ رکھنے والے مڈل آرڈر بلے باز خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
خوشدل شاہ کا کہنا ہیکہ جارحانہ بلے بازی ان کا قدرتی کھیل ہے اور وہ اسی سوچ کے ساتھ آسٹریلوی میدانوں میں اتریں گے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں محمد رضوان، افتخار احمد اور فخر زمان کے ساتھ ایک ہی ٹیم میں کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئرز کی بھرپور رہنمائی کے ساتھ وہ ڈومیسٹک کیبعد اب انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی بہترین کارکردگی کا عزم لیے سڈنی روانہ ہوں گے۔
اسکواڈز:
16 رکنی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم:
بابراعظم (کپتان) (سنٹرل پنجاب)، آصف علی (ناردرن)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، حارث سہیل (بلوچستان)، محمد حسنین (سندھ)، افتخار احمد (خیبرپختونخوا)، عماد وسیم (ناردرن)، امام الحق (بلوچستان)، خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، محمد عامر (ناردرن)، محمدعرفان(سدرن پنجاب)، محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا)،موسیٰ خان (ناردرن)، شاداب خان (ناردرن)، عثمان قادر (سنٹرل پنجاب) اور وہاب ریاض (سدرن پنجاب)۔
16 رکنی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم:
اظہر علی (کپتان) (سنٹرل پنجاب)، بابراعظم (سنٹرل پنجاب)، عابد علی (سندھ)، اسد شفیق (سندھ)، حارث سہیل (بلوچستان)، افتخار احمد (خیبرپختونخوا)، عمران خان سینئر (خیبرپختونخوا)، امام الحق (بلوچستان)، کاشف بھٹی (سندھ)، محمدعباس (سدرن پنجاب)، محمد رضوان (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا)،موسیٰ خان (ناردرن)، نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور یاسر شاہ (بلوچستان)۔
شیڈول:
31 اکتوبر: کرکٹ آسٹریلیاالیون کے خلاف ٹی ٹونٹی ورام اپ میچ
3 نومبر: پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام سڈنی
5 نومبر: دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ا
8 نومبر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ
11تا 13نومبر: تین روزہ وارم اپ میچ
15تا 16نومبر: دوروزہ وارم اپ میچ
21تا 25نومبر: پہلا ٹیسٹ میچ
29 نومبر تا 3 دسمبر: دوسراٹیسٹ میچ (ڈے اینڈ نائٹ)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.