الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی

منگل 22 اکتوبر 2019 15:01

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری بلدیات خیبر پختونخوا نے کمیشن کو بتایا کہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں بلدیاتی قوانین کا مسودہ زیر غور ہے ۔ ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے سیکرٹری بلدیات سے کہا کہ آپ کی طرف سے تاخیر کی جارہی ہے۔ خیبر پختونخوا کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن پیش نہ کیا جا سکا۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔