نواز شریف کی صحت کنٹرول میں ہے، ڈینگی ٹیسٹ منفی آیا‘نیب ترجمان

منگل 22 اکتوبر 2019 15:08

نواز شریف کی صحت کنٹرول میں ہے، ڈینگی ٹیسٹ منفی آیا‘نیب ترجمان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) قومی احتساب بیور و (نیب )لاہور نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کنٹرول میں ہے، ڈینگی ٹیسٹ منفی آیا ہے، پلیٹ لیٹس ادویات کی وجہ سے کم ہوئے۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کا کہنا تھا ذاتی معالج نے نواز شریف کا خون پتلا کرنے کی ادویات دیں، رپورٹ ملنے پر نواز شریف کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹر عدنان کو 2 سے 3 روز بعد معائنے کی اجاز ت دی جاتی رہی ہے، نواز شریف کو مکمل چیک اپ کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔