حکومت کا ایک سال معیشت جام لاکھوں بیروزگار وال سٹریٹ کی رپورٹ تشویشناک ہے‘خادم حسین

ہوشربا مہنگائی نے ہر شعبہ کو متاثر کیا مہنگائی کو کنٹرول اور روزگار کے ذرائع میں اضافہ کیا جائے‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

منگل 22 اکتوبر 2019 15:08

حکومت کا ایک سال معیشت جام لاکھوں بیروزگار وال سٹریٹ کی رپورٹ تشویشناک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے وال سٹریٹ جرنل کی پاکستانی معیشت پر رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ حکومت کے ایک سال میں معیشت ڈوبنے لگی ہے ایک سال میں مہنگائی کی شرح 11فیصد پہنچ گئی ہے ،20لاکھ افراد بے روزگار ہوگئے ہیں پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہورہی ہے اشیاء خوردو نوش اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے انہوںنے کہا کہ حکومت سب اچھا کی رپورٹ کی بجائے معیشت کے استحکام کیلئے اقدامات کرے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ حکومت کے قرض میں 23فیصد شرح سود 13فیصد پہنچ چکی ہے ۔ہوشربا مہنگائی نے ہر شعبہ کو متاثر کیا ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور روزگار کے ذرائع میں اضافہ کرے انہوںنے ملک بھر کی تاجر برادری کی طرف سے اپنے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے جانے پر دو روزہ ہڑتال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن کی ہڑتال سے ملکی معیشت کا اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے اس لیے حکومت تاجروں کے جائز مطالبات تسلیم کرے تاکہ کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوسکیں ۔