سعودی جنگی طیاروں کی 12 گھنٹے میں 30 حملے،26افرادہلاک

سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر دو دونوں میں 50 بار بمباری کی،ترجمان یمنی فوج

منگل 22 اکتوبر 2019 15:10

سعودی جنگی طیاروں کی 12 گھنٹے میں 30 حملے،26افرادہلاک
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں نے 12 گھنٹے میں 30 بارحملے کئے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے حملوں میں 26 افرادہلاک اور30سے زائد زخمی ہوئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمن کے مختلف علاقوں من جملہ صعدہ اور حجہ پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر 30 بار بمباری کی ۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے اتحاد میں شامل جارح ممالک کے طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر دو دونوں میں 50 بار بمباری کی۔ فوجی ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے حملوں میں 26 افرادہلاک اور30سے زائد زخمی ہوئے ۔یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔