اندرون و بیرون ممالک سے آنیوالی 10پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیرکاشکار

منگل 22 اکتوبر 2019 15:16

اندرون و بیرون ممالک سے آنیوالی 10پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیرکاشکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ اندرون و بیرون ممالک سے آنیوالی 10پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیرکاشکار ہوئیں ۔

(جاری ہے)

ائر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401اور آنے والی پرواز 402،پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز 758اور آنے والی پرواز 757،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306اورپی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 789منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔

علاوہ ازیں لاہورریلوے اسٹیشن پر کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس 3 گھنٹے ، جعفر ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس 2گھنٹے ،جناح ایکسپریس،گرین لائن اور شاہ حسین ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اورکراچی ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا ۔