نواز شریف کو تاخیر سے ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 22 اکتوبر 2019 15:16

نواز شریف کو تاخیر سے ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) میاں نواز شریف کو تاخیر سے ہسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی رابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیاکہ میاں نوازشریف کو تاخیر سے ہسپتال منتقل کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔قائد محترم میاں نوازشریف کئی روز سے بیمار ہیں ۔ڈاکٹرز کے باربار انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کو نظر انداز کیا گیا جس وجہ سے ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی ۔ ڈاکٹرز کی ہدایت کو نظر اندا زکرنے والوں کا تعین کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ہسپتال میں نوازشریف کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں ۔