الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن پیش نہ کیاجاسکا

منگل 22 اکتوبر 2019 15:19

الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کا نوٹیفکیشن پیش نہ کیاجاسکا ۔ منگل کو الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت صوبے کی جانب سے بلدیاتی قوانین کا نوٹیفکیشن پیش نہیں کیا جا سکا،کے پی لوکل گورنمنٹ کے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔ سیکرٹری لوکل گور نمنٹ نے کہاکہ کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے جس کے ایجنڈے میں بلدیاتی قوانین کا مسودہ زیر غور ہے۔ ممبر پنجاب نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی طرف سے تاخیر کی جا رہی ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔