ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

منگل 22 اکتوبر 2019 15:40

ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر، نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا، دبئی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 19 ویں میچ میں نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، جے سمتھ 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

جوش ڈیوی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم 160 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔ کلم میکلیوڈ 39 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ جے سمتھ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :