ایل او سی کے دورے کی خصوصی دعوت پر بھارت کی خاموشی سے بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ثابت ہو گیا، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفراء اور ہائی کمشنرز کوکنٹرول لائن کے نوسہری، شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹرز کا دورہ، بھارتی ناظم الامورخصوصی دعوت کے باوجود نہیں گئے بھارتی آرمی چیف کا دعوی، دعوی ہی رہ گیا، بھارت نے دعوی کردہ لانچنگ پیڈز کے کوآرڈینیٹس بھی فراہم نہیں کئے وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹویٹ
منگل 22 اکتوبر 2019 16:29
(جاری ہے)
وزارت خارجہ کے ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل جو غیر ملکی سفرا کے ہمراہ تھے، نے بعد ازاں اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا دعوی، دعوی ہی رہ گیا، بھارت کا کوئی سفارتکار ایل او سی کے دورے پر ہمارے ساتھ نہیں گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے دعوی کردہ لانچنگ پیڈز کے کوآرڈینیٹس بھی فراہم نہیں کیے۔ترجمان نے کہا کہ غیر ملکی سفراء ، ہائی کمشنرز کو ایل او سی کے نوسہری، شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹرز لے جایا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے 19 اور 20 اکتوبر کو ایل او سی پر شہری آبادی کو بھاری توپخانہ سے نشانہ بنایا تھا۔اس اشتعال انگیزی میں ایک فوجی جوان سمیت 6 شہری شہید ہوئے۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے مبینہ طور پر 3 دہشتگرد کیمپس تباہ کرنے کا جھوٹا دعوی کیا تھا جبکہ پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے بھارت کو دعوی سچ ثابت کرنے کا کھلا چیلنج دیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.