چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے بچے پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا،سیشن جج، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سکھر سے رپورٹ طلب

منگل 22 اکتوبر 2019 16:43

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے بچے پر پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا،سیشن جج، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے جیالے رہنما خورشید شاہ کی سکھر عدالت میں پیشی کے موقع پر بچے پر پولیس تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سکھر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیالے رہنما خورشید شاہ کی سکھر عدالت میں پیشی کے دوران بچے پر پولیس تشدد کا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے کا نوٹس لے لیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سیشن جج، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سکھر سے رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے نوٹس مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر لیا۔ چیف جسٹس نے ایس ایس پی سکھر کو 28 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کردی۔ خورشید شاہ کی پیشی کے دوران پولیس نے ایک بچے پر تشدد کیا۔ پولیس کے مطابق بچے کو جیپ کاٹتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔