سفیروں اور میڈیا نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کی صداقت دیکھی جس سے بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت بھی مقبوضہ کشمیر اور ایل اوسی پرسفارتکاروں اور میڈیا کو لیکر جائے اور دیکھ لے مقبوضہ کشمیر والوں کے دلوں میں پاکستان کیسے بستاہے، میجر جنر ل آصف غفور کا چیلنج

منگل 22 اکتوبر 2019 16:53

سفیروں اور میڈیا نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کی صداقت دیکھی جس سے بھارت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی سفارتکاروں، ہائی کمیشنر اور میڈیا کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیروں اور میڈیا نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کی صداقت دیکھی جس سے بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک انٹرویو میں کہاکہ سفارتکاروں اور میڈیا نے آزادکشمیر کا دورہ کیا اوربھارتی آرمی چیف کے دعوے کی صداقت دیکھی جس سے بھارت کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔

اس دوران انہوں نے پورے پاکستان کی جانب سے بھارت کو چیلنج کیا کہ وہ بھی مقبوضہ کشمیر اور ایل اوسی پرسفارتکاروں اور میڈیا کو لیکر جائے تاکہ بھارت دیکھ لے کہ مقبوضہ کشمیر والوں کے دلوں میں پاکستان کیسے بستاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت اپنا دعویٰ ثابت کرنے کیلئے اپنی مرضی کے سفارتکار اور میڈیا پاکستان سے لے، پاکستان ان سفارتکاروں اور میڈیا کو جہاں چاہیں گے لے جائے گا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سفارتکاروں اورمیڈیا نے آج بھارتی آرمی چیف کے دعوے کی حقیقت دیکھ لی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 80 لاکھ افراد 79 دن سے محصور ہیں، عالمی برادری سے درخواست ہے مقبوضہ کشمیر جائیں اورحقائق سامنے لائیں۔