خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افسران کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ)سے ملاقات

منگل 22 اکتوبر 2019 16:56

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سول سرونٹس کے وفد نے ڈاکٹر ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ) پنجاب عابد محمود سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ناظم اعلیٰ زراعت نے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے انتظامی ڈھانچے، مختلف فصلوں پر ہونے والی تحقیق اور نئی اقسام کی تیاری کے مراحل کے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر وفد کے شرکاء نے ادارہ ہذا کے تحت جاری تحقیقی سرگرمیوں بارے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

شرکاء نے ملک میں زراعت کے شعبہ کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات بارے گفتگو کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) نے بریفنگ کے اختتام پر شرکاء کے ریسرچ سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ چیف انسٹرکٹر، نیشنل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ پشاور عبدالستار نے تمام شرکاء کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل زراعت (ریسرچ) پنجاب ڈاکٹر عابد محمود کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :