ہندوستانی آبی جارحیت ہماری قومی سلامتی اور سالمیت پر اثر انداز ہو سکتی ہے، پیر علی رضا بخاری

قاتل مودی مقبوضہ کشمیر میں اور سیز فائر لائن پر جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، گفتگو

منگل 22 اکتوبر 2019 16:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) ممبر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریائوں کا رخ موڑنے کے حوالہ سے بیان کا نوٹس لے کر اس حوالہ سے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ ہندوستانی آبی جارحیت ہماری قومی سلامتی اور سالمیت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

میرپور میں متاثرین زلزلہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 2005کے زلزلہ میں ہماری مدد کرنے پر ہم اہلیان میرپور کے شکر گزار ہیں۔ وہ منگل کے روز آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپنی پیش کی گئی قراردا اور وزیر پی ڈی او چوہدری رخسار کی پیش کی گئی قرارداد پر اظہار خیال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ ہندوستان کی فوج نے نہ صرف مقبوضہ کشمیر کے اند بلکہ سیز فائر لائن کے قریب بسنے والوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رکھے ہیں۔

قاتل مودی مقبوضہ کشمیر میں اور سیز فائر لائن پر جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ قوم کو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے۔