خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان سیکورٹی امور پر بات چیت

مشترکہ طور پر درپیش سیکورٹی اور دفاعی چیلنجوں، خطرات اور معاملات پر بھی بات چیت ہوئی،بیان

منگل 22 اکتوبر 2019 17:00

خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان سیکورٹی امور پر بات چیت
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے ملاقات کی ہے ۔ایسپر مملکت کے دورے پر ریاض آئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کہاگیاکہ ملاقات کے دوران سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان قائم تزویراتی اور عسکری تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ طور پر درپیش سیکورٹی اور دفاعی چیلنجوں، خطرات اور معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں شخصیات کے درمیان مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور زیر بحث آئے تا کہ کسی بھی نوعیت کے خطرے کا سامنا کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کے دفاع اور امن او استحکام کو سپورٹ کیا جا سکے۔