خوش قسمت ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی، وقار یونس

ون ڈے کرکٹ میں دو نئے بالز بھی بولرز کے لیے مشکلات کا باعث ہیں، میڈیا سے گفتگو

منگل 22 اکتوبر 2019 17:05

خوش قسمت ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی، وقار یونس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق اسپیڈ اسٹار وقار یونس نے کہاہے کہ خوش قسمت ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہاکہ محدود اوورز کی کرکٹ بولرز کے لیے آسان نہیں ہے۔وقار یونس نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں دو نئے بالز بھی بولرز کے لیے مشکلات کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطور کوچ نئے بولرز کی اسپیڈ اور اس کا اسمارٹ ہونا دیکھنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ خوش قسمت ہوں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی کیونکہ اس طرز کی کرکٹ بولرز کے لیے مشکل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یارکرز زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔پاکستان میں بولنگ ٹیلنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کا پہلا سال ہے، ابتداء میں مشکلات ہوتی ہی، ہمیں نئے ڈومیسٹک فارمیٹ کو وقت دینا ہو گا، مستقبل میں اس کے اچھے نتائج ملیں گے۔وقار یونس نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں فٹنس کے بغیر کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :