مولانا فضل الرحمن کاشہباز شریف کو ٹیلیفون ،

نواز شریف کی صحت بارے آگاہی حاصل کی

منگل 22 اکتوبر 2019 17:11

مولانا فضل الرحمن کاشہباز شریف کو ٹیلیفون ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کرکے انکے بڑے بھائی نواز شریف کی صحت بارے آگاہی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف کی اچانک طبیعت کی ناسازی پر اپنی تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا علاج ان کے خاندان والوں کی مرضی ہوناچاہیے اوران کے ذاتی معالج کو بھی ان تک رسائی دی جانی چاہیے ۔