رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس میں اے این ایف کے سرکاری وکیل پر حملہ، لوگوں کے اکٹھے ہونے ہر ملزمان فرار

رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس میں اے این ایف کے سرکاری وکیل پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

منگل 22 اکتوبر 2019 17:11

رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس میں اے این ایف کے سرکاری وکیل پر حملہ، لوگوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کے کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے سرکاری وکیل کاشف جاوید پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مقدمہ تین نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ۔ گلبرگ پولیس نے دھمکیاں دینے، کار کو نقصان پہنچانے اور ایک سے زائد افراد کا حملہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے متن میں کاشف جاوید کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کے کیس کی پیروی کر رہا ہوں، مشکوک افراد کی طرف سے گزشتہ کئی روز سے پیچھا کیا جا رہا تھا اور دھمکیاں بھی دی جارہی تھی۔گزشتہ رات لبرٹی کے قریب سفید کرولا 18 /147- LEE کار نے میرا پیچھا کیا اور کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا اور میں بال بال بچ گیا ۔لوگوں کا ہجوم دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔