تمام سرکاری محکمے 3 فیصد معذور کوٹے پر شفاف طریقے سے بھرتی کو یقینی بنائیں‘راجہ بشارت

منگل 22 اکتوبر 2019 17:16

تمام سرکاری محکمے 3 فیصد معذور کوٹے پر شفاف طریقے سے بھرتی کو یقینی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف محکموں میں ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے 589 نابینا ملازمین کو حسب ضابطہ ریگولر کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے لیے 14 محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ سول سیکریٹریٹ میں اس حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھی-ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز احمد اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھی-اجلاس میں نابینااور معذور افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں مختص 3 فیصد کوٹے پر بھرتی کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیکریٹری سوشل ویلفیئر نے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی-راجہ بشارت نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی کہ وہ 3 فیصد معذور کوٹے پر شفاف طریقے سے بھرتی کو یقینی بنائیں-اجلاس میں بلائے گئے 14 محکموں کے افسران نے 589 نابینا افراد کو ریگولر یا کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کے لیے کی گئی پیش رفت سے آگاہ کیا-راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق بھرتی کایہ عمل دو تین ہفتے میں لازمی مکمل کر لیا جائی-