پاک بحریہ، پاکستان کسٹمز اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا انسداد منشیات آپریشن

100 کلو گرام سے زائد کرسٹل اور 170کلو گرام سنتھیٹک ہیروئن برآمد

منگل 22 اکتوبر 2019 17:24

پاک بحریہ، پاکستان کسٹمز اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا انسداد منشیات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاک بحریہ، پاکستان کسٹمز اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے انسداد منشیات مشترکہ آپریشن میں 100 کلو گرام سے زائد کرسٹل اور 170کلو گرام سنتھیٹک ہیروئن برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن بلوچستان کے علاقے پشوکان کے قریب جیوانی میں کیا گیا۔مشترکہ آپریشن میں القمبر نامی کشتی سے سو کلوگرام سے زائد کرسٹل اور 170کلو گرام سے زائد سنتھیٹک ہیروئن برآمد کی گئی، برآمد کی گئی منشیات کی مالیت تقریبا دوارب چوہتر کروڑ روپے سے زائد ہے، برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئیں۔