آزادکشمیر کی عوام کو خالص اشیاء خوردو نوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی حکمت عملی پر گامزن ہیں،سید شوکت حسین شاہ

حکومت آزادکشمیر نے ریاستی باشندوں کو ملاوٹ سے پاک اجناس کی فراہمی کے لیے ایکٹ پاس کر کے صحت مند معاشرے کے قیام کی جانب قدم اٹھایا ہے جو قابل ستائش ہے،وزیر خوراک آزاد کشمیر

منگل 22 اکتوبر 2019 17:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیر خوراک آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سید شوکت حسین شاہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی عوام کو خالص اشیاء خوردو نوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی حکمت عملی پر گامزن ہیں۔ حکومت آزادکشمیر نے ریاستی باشندوں کو ملاوٹ سے پاک اجناس کی فراہمی کے لیے ایکٹ پاس کر کے صحت مند معاشرے کے قیام کی جانب قدم اٹھایا ہے جو قابل ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مظفرآباد میں آزادکشمیر فوڈ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران اظہار خیال کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاورباری مراکز کی رجسٹریشن کر کے انہیں باقاعدہ لائسنسز جاری کیے جائیں گے۔ ناقص اشیاء کی فروخت کرنے والے قابل گرفت ہوں گے۔ اس سلسلہ میں آزادکشمیر بھر میں اتھارٹیز کو ریگولیٹ کیا جار ہا ہے۔ فوڈ اتھارٹی آزادحکومت ریاست جموںو کشمیر کا اجلاس وزیر خواراک سید شوکت حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنگلات ، خوراک سید ظہور الحسن گیلانی ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اعجاز احمد خان ،سیکرٹری پی پی ایچ شریف ڈار ،سپیشل سیکرٹری صحت عامہ سہیل اعظم اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :