حکومت ایل اوسی پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے،سردار میر اکبر خان

بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں بھی اپنی سفارتی حکمت عملی کو تیز کرنا ہو گا،بھارت کلسٹر بموں کے استعمال سے کشمیریوں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا،بھارتی فوج کشمیریوں کیلئے نفرت کی علامت بن چکی ہے ،کشمیری عوام تقسیم کشمیر کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیں گے،وزیر جنگلات آزاد کشمیر

منگل 22 اکتوبر 2019 17:16

مظفر آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ حکومت لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے بھارت نے نیلم جہلم پراجیکٹ پر بھی گولے داغے جب کہ پن بجلی کے منصوبوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کہ خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کر رہی ہے ایل او سی پر بھارت نے ڈبل باڑھ لگا رکھی ہے اور دراندازی کے جھوٹے الزامات لگا کر بین الاقوامی برادری کہ آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں بھی اپنی سفارتی حکمت عملی کو تیز کرنا ہو گا تاکہ بھارت کے پروپیگنڈے کو ناکام بنایا جا سکے بھارت کلسٹر بموں کے استعمال سے کشمیریوں کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتابھارتی فوج کشمیریوں کیلیے نفرت کی علامت بن چکی ہے کشمیری عوام تقسیم کشمیر کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیں گے، ریاست کی وحدت کو کوئی توڑ نہیں سکتا کشمیری عوام کی تحریک آزادی کا مشن ریاست جموں و کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہے اس مقصد کے لئے ہمارے شہداء نے لاکھوں قربانیاں دی ہیں اور یہ رائیگاں نہیں ہوں گی کشمیریوں کو طاقت کے ذریعے کچلنا بھارت کی غلط فہمی ہے کشمیری اپنی بات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے بھارت اُنہیں سب کچھ دینے کیلئے تیار ہے لیکن کشمیریوں کو صرف پاکستان چاہیے کیا ہم پاکستانی اپنے وطن سے اتنی محبت کرتے ہیں جتنی محبت کشمیریوں کو پاکستان سے ہے وقت آ گیا ہے کہ ہم کشمیریوں کیلئے اسی طرح کھڑے ہو جائیں جیسے وہ پاکستان کیلئے کھڑے ہیں وہ پاکستانیوں سے زیادہ پاکستانی ہیںکشمیریوں سے بے وفائی پاکستان سے بے وفائی ہے ۔

(جاری ہے)

آج ہمیں پوری دنیا کو یہ بتانے کی ضرورت ہے بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر فوج کشی اور لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کے استعمال کے پیچھے بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر کے اندر ناکامی ہے بھارت کچھ بھی کر لے کشمیری اپنی آزادی چھین کر رہیں گے کشمیری اپنی بقاء اور وجود کی جنگ لڑ رہے ہیںمقبوضہ ریاست کو تقسیم کرنے کررہی ہے قتل عام کے ذریعہ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے ۔

آزادحکومت پوری ریاست کی نمائندہ حکومت ہے ،جموں ،وادی لداخ سب کشمیر کا حصہ ہیںبھارت نے کشمیر پر اپنا قبضہ خود ہی گنوا دیا ہے اب بھارت کا کشمیر پر کوئی حق نہیں رہا ہے کا بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں طاقت کا استعمال بڑھ رہا ہے کنٹرول لائن پر صورتحال تشویشناک ہے بھارت کلسٹر بموں کا استعمال کر کے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کے دہشت گردانہ اقدامات کو نوٹس لے بھارت نے اچانک جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں فوج اور سیکورٹی فورسز کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت میں بھی اضافہ کر دیا ہے اور مظلوم کشمیریوں پر کلسٹر بم برسانا شروع کر دیئے ہیں جسکے نتیجے میں عورتوں اور بچوں کی جانیں جا رہی ہیںبھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر اور آزاد کشمیر کی سویلین آبادی کیخلاف جارحانہ ہتھکنڈوں کی نئی لہر ہمیں یاد دلا رہی ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد ایٹمی جمہوریت کشمیر میں وہی غلطی دہرا رہی ہے جو افغانستان میں سوویت یونین اور امریکہ نے کی تھی۔

کلسٹر بموں کا استعمال طاقت نہیں بلکہ کمزوری کا ثبوت ہے صاف نظر آ رہا ہے کہ بھارت کے ظالم حکمران مقبوضہ جموں و کشمیر میں وہی کرنے جا رہے ہیں جو 1948ء میں فلسطینیوں کے ساتھ کیا گیا تھاان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا بندوق کی طاقت سے اکثریت پر اقلیت کا ظلم کئی قوموں کے زوال کا باعث بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و ستم بڑھ رہا ہے دوسری طرف اس وقت یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی اور الطاف شاہ سمیت 40حریت پسند رہنمائوں کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں رکھا گیا ہے یاسین ملک کو جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا جرم کیا ہے اُن کا جرم آزادی سے محبت ہے اُن کا جرم پاکستان سے محبت ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی آئین کو نہیں مانتے ہیںکشمیریوں کے خلاف بھارت کے ان دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلیے جمعہ کو بھرپور احتجا ج کیا جائے گاجس میں ہم یہ پیغام دیں گئے کہ مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام آزادی کے اس مشن میں اکیلی نہیں ہے بلکہ پوری پاکستانی وکشمیری قوم حکومت ان کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا پاکستان کی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں جو ہر مشکل وقت میں کشمیری عوام کیساتھ کھڑی رہی ہے ۔وزیرجنگلات نے کہا ہمیں اپنی پاک فوج پر پورا بھروسہ ہے ،پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو کشمیری عوام پاک فوج کے ساتھ ملکر آزادکشمیر کو بھارتی فوج کو منہ ٹوڑ جواب دیں گے ۔