وزیراعظم فاروق حیدرخان کی قیادت میں وزراء کرام نے گڈ گورننس کو یقینی بنایا‘سیدصغیر حسین بخاری

منگل 22 اکتوبر 2019 17:16

گڑھی دوپٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر حلقہ نمبر 6کے سیکرٹری جنرل حاجی سید صغیر حسین بخاری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے اس دور میں تاریخی تعمیر وترقی ہوئی ہے ۔ وزیراعظم فاروق حیدرخان کی قیادت میں وزراء کرام نے گڈ گورننس کو یقینی بنایا ۔ این ٹی ایس کے نفاذ سے بلاتخصیص تقرریاں ہوئی اور تمام سیاسی پارٹیوں سے وابستہ لوگوں نے اس میرٹ سے فائدہ اٹھایا ۔

مسلم لیگ ن کی مخالف سیاسی پارٹیوں کے کارکن بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں۔ حلقہ نمبر 6مظفرآباد میں وزیر ٹیوٹا آئی ٹی وبہبود آبادی مصطفے بشیر عباسی نے اپنے حلقہ میں بلاتخصیص کام کیے ہیں اور ایک سچے وکھرے انسان کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے ووٹرز ورکرز ان سے ہر لحاظ سے مطمئن ہیں۔ڈاکٹر صاحب اعلیٰ کردار کے مالک انسان ہیں مسلم لیگ ن اور راجہ فاروق حیدرخان کے ساتھ ان کی وابستگی بھی اپنی مثال آپ ہے ۔

مجموعی طور پر لنگر پورہ سے لے کر لیپہ ویلی تک تعمیر وترقی کے کام ان کی اعلیٰ کارکاردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ضلع مظفرآباد میں سب سے زیادہ تقرریاں اور ایڈجسٹمنٹ ڈاکٹر مصطفے بشیر عباسی کے حلقہ میں ہوئیں اور یہ ان کی کامیاب حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے ۔ اور تقرریوں میں میرٹ کوقائم رکھنے پر دیگر سیاسی پارٹیاںبھی ان پر اعتماد کا اظہار کرتی ہیں ایک سوال کے جواب میںسید صغیر حسین بخاری نے کہا کہ اب اب حلقہ چونکہ حلقہ نمبر 6دو حلقوں میں تقسیم ہوچکا ہے نئے حلقوں کی حد بندی چاہے جس طرح بھی ہو اب آنے والا الیکشن دو حلقوں حلقہ نمبر 6اور حلقہ نمبر 7کی سطح پر ہوگا۔

ڈاکٹر مصطفے بشیر عباسی جس حلقہ سے چاہیں الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوںگے۔