سینیٹرسراج الحق نے پی ایم ڈی سی آرڈیننس 1962ء کو ختم کرنے ، اس کی جگہ پاکستان میڈیکل کمیشن آرڈیننس 2019ء جاری کرنے کے خلاف نوٹس جمع کرا دیا

منگل 22 اکتوبر 2019 17:16

سینیٹرسراج الحق نے پی ایم ڈی سی آرڈیننس 1962ء کو ختم کرنے ، اس کی جگہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) سینیٹرسراج الحق نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل آرڈیننس 1962ء کو ختم کرکے اس کی جگہ پاکستان میڈیکل کمیشن آرڈیننس 2019ء جاری کرنے کے خلاف نوٹس جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ پارلیمانی و قانونی امور کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط مجریہ 2012ء کے قاعدہ 2 (145) کے تحت صدر پاکستان کی طرف سے جاری کردہ آرڈیننس کی نامنظوری کیلئے قرارداد کا نوٹس پیش کیا ہے۔