فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپیئن شپ شروع ہو گئی

منگل 22 اکتوبر 2019 17:22

فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپیئن شپ شروع ہو گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ بوائز فٹ بال چیمپیئن شپ اسلام آباد ماڈل پنجاب کالج آف کامرس ایچ ایٹ فور اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضی چیمہ کے مطابق چیمپیئن شپ میں 31 کالجز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میچ 31 اکتوبر جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :