ملک کے زرعی میدانی علاقوں کیلئے رواں ہفتے کی موسمیاتی پیشنگوئی جاری

کتوبر تک وسطی و زیریں خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور سندھ میں چاول اور کپاس کی کاشت کے علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

منگل 22 اکتوبر 2019 17:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) ملک کے زرعی میدانی علاقوں کیلئے رواں ہفتے کی موسمیاتی پیشنگوئی جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق 28 اکتوبر تک وسطی و زیریں خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور سندھ میں چاول اور کپاس کی کاشت کے علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ، پنجاب کے میدانی علاقوں میں 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ، سندھ میں 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ وسطی اور زیریں خیبرپختونخوا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔