کامسیٹس یونیورسٹی (کل) ’’چین اور وسطی ایشیا کے مابین آرٹسٹک روابط‘‘ کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام کر رہی ہے

منگل 22 اکتوبر 2019 17:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) چائنہ کلچرل سنٹر پاکستان اور چائنہ سٹڈی سنٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (کل) بدھ کو یہاںکامسیٹس میں ’’چین اور وسطی ایشیا کے مابین 15 سے 18ویں صدی کے دوران آرٹسٹک روابط‘‘ کے موضوع پر ایک لیکچر کا اہتمام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے شعبہ آرٹس چائنیز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ژو ژیائو ڈونگ متعلقہ موضوع پر لیکچر دیں گی۔ ڈاکٹر ژو 2007ء سے 2013ء تک پیلس میوزیم بیجنگ میں ریسرچر اور کیپر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ ان کی ریسرچ میں چینی جیڈ (قیمتی پتھر)، سونا، سولر، ایمبر، امپیریل آرٹس کی مائننگ اور قینگ دور ی تاریخ اورقدیم چین اور مغرب کے مابین آرٹسٹک روابط شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :